جسٹس ثاقب نثار نے آئین کی بالادستی کو قائم کیا ،نام سنہری حروف سے لکھا جائیگا

جسٹس ثاقب نثار نے آئین کی بالادستی کو قائم کیا ،نام سنہری حروف سے لکھا جائیگا

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام پاکستان کی عدلیہ کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا انہوں نے حقیقی معنوں میں آئین و قانون کی بالادستی کو قائم کیا اور وہ لوگ جو خود کو قانون سے بالا تر سمجھتے تھے توان کو نہ صرف قانون کے کٹہرے میں لائے اور انہیں قانون کے مطابق سزائیں بھی دیں وہ اپنے فیصلوں سے کمزور طبقات کیلئے انصاف کا مرکز بنے رہے ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے ہر طبقے کی بات کو نہ صرف سنا بلکہ انہیں انصاف بھی فراہم کیا ان کی وجہ سے کسی بھی طاقتور کو کمزور پر ظلم کرنے کی ہمت نہ ہوئی انہوں نے از خود نوٹس کے ذریعے عوام کو تیز رفتار انصاف مہیا کیا ۔

علی محمد خان

مزید : صفحہ اول