مودی کے دورہ مقبوضہ جمو ں کیخلاف آزاد کشمیر کے عوا م سڑکوں پر نکل آئے

مودی کے دورہ مقبوضہ جمو ں کیخلاف آزاد کشمیر کے عوا م سڑکوں پر نکل آئے

مظفرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) بھارتی وزیراعظم نریندرہ مودی کا فوج کے پہرے میں مقبوضہ جموں کا دورہ کشمیری عوام کیلئے نا قا بل قبول، آ ز ادکشمیر بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے،پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ و ریلی،ہندوستان متنازعہ ریا ست میں فوجی اور جبری حاکمیت کو طول دینے سے باز رہے، استصواب کا وعدہ پورا کرے، ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نر یندرہ مودی کے مقبوضہ جموں دورہ کیخلاف مزمتی جملے درج تھے، سیاہ جھنڈے اٹھائے لوگوں نے نریندرہ مودی، بھارتی فوجی قبضے کیخلاف او ر آزادی کے حق میں شدید نعرے لگائے، ریلی کی قیادت چیئرمین پا سبان حریت جموں کشمیر عزیراحمدغزالی، حزب المجاہدین جموں کشمیر کے کما نڈر محمداعظم غازی، وائس چیئرمین انٹرنیشنل فورم فار جسٹس مشتاق السلام، جماعت ا سلامی کے رہنما قاضی شاہدحمید ایڈووکیٹ، پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر، جماعت الدعوۃ کے رہنما ابو سیاف، پاسبان کے رہنما عثمان علی ہاشم، حمزہ شاہین، مہاجرین راہنما، محمداقبال اعوا ن ، اسماعیل چوہدری نے کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا بھارتی وزیراعظم نریندرہ مودی کے پا س کوئی قانونی، اخلاقی جواز نہیں کہ وہ سات لاکھ مسلح افواج کے پہرے میں متنازعہ ریاست کے سرمائی دارالحکومت جموں کا دورہ کرے،وہ الیکشن مہم نہیں مقبو ضہ وا د ی اور لائن آف کنٹرول پرآگ لگانے آ رہے ہیں، دنیا جانتی ہے مودی کا نام دہشت گردوں کی عالمی فہرست میں کافی نمایاں ہے، مودی حکو مت انڈیا کے مسلمانوں اور دیگراقلیتوں کے حقوق ، جموں میں مسلمانوں کیخلاف جس طرح کی ریاستی دہشتگردی کاارتکاب کررہی ہے وہ نا قا بل قبول ہے،بھارت کیخلا ف جاری جہاد تاحصول آزادی جاری رہے گا، مجاہدین کی شہادتیں قومی اثاثہ ہیں۔

آزاد کشمیر مظاہرے

نئی دہلی(صباح نیوز) بھارت نے پاکستان کو ایک بارپھر گیدڑ بھبھکی دے ڈالی،بھارتی آرمی چیف نے کہاکہ بھارتی فوج مغربی سرحدکیساتھ دہشتگرد انہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی ۔بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں آرمی ڈے کے موقع پر تقریب سے خطاب میں بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پاکستان کا نام لئے بغیر ہرزہ سرائی کی کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے انکا بھاری نقصان ہورہاہے۔ بھارتی آرمی چیف نے گیدڑ بھبھکی بھی دے ڈالی کہا کہ لائن آف کنڑول پر کسی بھی دہشتگردی سے سختی سے نمٹاجائیگا،مغرب میں موجودپڑوسی دہشتگردگروپوں کومعاونت فراہم کررہے تھے۔بپن راوت نے کہا کہ بھارتی فوج مغربی پڑوسی کی جانب سے دہشتگردگرپوں کی معاونت کوروکنے کیلئے موثراقدامات کررہی ہے۔

بھارتی آرمی چیف

مزید : صفحہ اول