’’جو کرنا ہے جلدی کریں،میرے پاس وقت بہت کم ہے‘‘سعد رفیق

’’جو کرنا ہے جلدی کریں،میرے پاس وقت بہت کم ہے‘‘سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنماء خواجہ سعد رفیق کا اچانک اجلاس سے باہر آکر لینڈ لائن نمبر سے متعدد لوگوں سے ٹیلی فونک رابطوں کا انکشاف ’’جو کرنا ہے جلدی کریں ‘ وقت ضائع نہ کریں‘ میرے پاس وقت بہت کم ہے‘‘ کی دہائیاں دیتے رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سپیکر کی جانب سے جاری پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی میں لائے گئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء خواجہ سعد رفیق اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس سے اچانک اٹھ کر باہر نکلے اور اپوزیشن رہنماؤں کے چیمبر میں موجود پی ٹی سی ایل نمبر سے 20 منٹ تک متعدد کالز کیں اس دوران خواجہ سعد رفیق ٹیلی فون لائن کی دوسری طرف موجود شخص سے گفتگو کے دوران ہاتھ میں پکڑے کاغذات بھی پٹختے رہے۔
سعد رفیق

مزید :

صفحہ اول -