فو اد چوہدری کے بیان سے حکومتی اتحاد ہل رہا ہے ، مونس الٰہی

فو اد چوہدری کے بیان سے حکومتی اتحاد ہل رہا ہے ، مونس الٰہی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)حکومتی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان سے حکومتی اتحاد ہل رہا ہے ،ان کی اس طرح کی بیان بازی سے حکومتی اتحاد ٹوٹ بھی سکتا ہے ۔ منگل کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات کے (ق ) لیگ میں دھڑوں کے حوالے سے بیان پر اپنے ردعمل میں مونس الٰہی نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان سے حکومتی اتحاد ہل رہا ہے ۔ فواد چوہدرفوی کے بیان سے حکومتی اتحاد ٹوٹ بھی سکتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے استدعا کی کہ وہ اپنے وزیروں کو نظم و ضبط سیکھائیں تاکہ تمام جماعتوں کو اتحاد قائم رہ سکے۔

مونس الٰہی

مزید : صفحہ اول