ارکان پارلیمنٹ کیلئے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کی تاریخ ختم معطلی کا نوٹیفکیشن آ ج جاری ہوگا

ارکان پارلیمنٹ کیلئے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کی تاریخ ختم معطلی کا ...

اسلام آباد ( مانیٹر نگ ڈیسک) ارکان پارلیمنٹ کیلئے اثاثوں اور گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کی مقررہ تاریخ ختم ، تفصیلات جمع نہ کرانیوالوں کی رکنیت کی معطلی کا نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کو 31 دسمبر 2018 ء تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے کا حکم دیا گیا تھا۔ الیکشن ایکٹ کی دفعہ 137 کے مطابق اسمبلی اور سینیٹ کے ہر رکن کیلئے اپنے ،اپنی شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات 31 دسمبر سے پہلے الیکشن کمیشن میں جمع کروانا لازمی ہے ، الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے 688 ارکان پارلیمنٹ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے خبر دار کیا تھا کہ 15 جنوری تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ار کان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔

گوشوارے

مزید : صفحہ اول