منی بجٹ مہنگائی کا طوفان لے کر آئے گا،راجہ پرویز اشرف

منی بجٹ مہنگائی کا طوفان لے کر آئے گا،راجہ پرویز اشرف

لاہور(این این آئی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما وسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ حکومت عوام پر ٹیکسز کی بھرمار کررہی ہے ،منی بجٹ مہنگائی کا طوفان لیکر آئے گا، نیب قوانین پر حکومت کی قانون سازی کا مسودہ دیکھ کر سپورٹ کا فیصلہ کریں گے ۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت عوام پر ٹیکسز کی بھرمار کررہی ہے ،منی بجٹ مہنگائی کا طوفان لیکر آئے گا۔انہوں نے کہاکہ چےئرمین نیب کو پارلیمنٹ میں آکر وضاحت کرنی چاہیے ،پارلیمنٹ ایک سپریم ادارہ ہے ۔ انہوںںے کہاکہ ہماری خواہش ہے موجود حکومت اپنی مدت پوری کرے ،حکومت مدت پوری کریگی توعوام کے سامنے ایکسپوز ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ نیب قوانین پر حکومت کی قانون سازی کا مسودہ دیکھیں گے اورمسودہ دیکھ پیپلزپاٹی نیب قانون سازی کو سپورٹ کرے گی ۔

راجہ پرویز اشرف

مزید : صفحہ اول