سول و ملٹری قیادت ایک پیج پر ، اپوزیشن کا واک آؤٹ راہ فرار ، فیصل جاوید
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے سول و ملٹری قیادت ایک پیج پر ہے، حکومت کسی دباؤ میں آئیگی نہ کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ ہوگا، اپوزیشن واک آؤٹ کے ذریعے فرار کا راستہ چاہتی ہے،ملک کو آگے بڑھانے کیلئے احتساب واحد راستہ ہے ۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگومیں انکا مزید کہنا تھا اپوزیشن والے پہلے جی ٹی روڈ پر نکلے تھے جس میں ناکام ہوئے، اب واک آؤٹ کے ذریعے این آر او مانگ رہے ہیں۔ پہلے یہ فوج کیخلاف باتیں کرتے تھے اب تعریفیں کر رہے ہیں۔ ہماری فوج نے عالمی سطح پر اپنا نام روشن کیا ہے، اب اپوزیشن کو سپریم کورٹ کا فیصلہ اچھا لگا،پہلے پانچ ججز کیخلاف بولتے تھے اب کیوں نہیں بول ر ہے۔
فیصل جاوید