فروغ نسیم کا شیخ رشید کو پی اے سی کا رکن بننے کیلئے گرین سگنل

فروغ نسیم کا شیخ رشید کو پی اے سی کا رکن بننے کیلئے گرین سگنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن بننے کے لیے گرین سگنل دے دیا،وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو خط کے جواب میں قانونی رائے دے دی اور اپنے جوابی خط میں بیرسٹر فروغ نسیم نے واضح کیا ہے کہ قانون کے تحت کوئی بھی وفاقی وزیر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن بن سکتا ہے، رولز میں وفاقی وزیر کے رکن پی اے سی بننے پر کوئی پابندی نہیں۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے گزشتہ روز وزیر قانون کو خط لکھ کر قانونی رائے مانگی تھی کہ کیا وہ بطور وفاقی وزیر کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے مستقل رکن بن سکتے ہیں یا نہیں،شیخ رشید ماضی میں بھی متعدد مرتبہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن رہے ہیں۔
بیرسٹر فروغ نسیم

مزید :

صفحہ اول -