ندیم افضل چن وزیر اعظم کے ترجمان مقرر،نوٹیفکیشن جاری

ندیم افضل چن وزیر اعظم کے ترجمان مقرر،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے ندیم افضل گوندل المعروف ندیم افضل چن کو فوری طور پر اپنا ترجمان مقررکیا ہے۔ وہ اگلے حکم نامے تک اعزازی طور پر کام کریں گے۔ واضح رہے کہ حکومتی ترجمان وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری‘ میڈیا کے حوالے سے وزیراعظم کے خصوصی معاون افتخار درانی اور یوسف بیگ مرزا بھی میڈیا کے حوالے سے وزیراعظم کے سپیشل اسسٹنٹ کے طور پر پہلے ہی کام کررہے ہیں۔

ندیم افضل چن

مزید : صفحہ اول