فیس بک کا ڈیجیٹل دور سے متاثرہ صحافت کیلئے 30کروڑ ڈالر مختص کرنے کا اعلان

فیس بک کا ڈیجیٹل دور سے متاثرہ صحافت کیلئے 30کروڑ ڈالر مختص کرنے کا اعلان

پیرس (صباح نیوز)فیس بک نے خصوصا ڈیجیٹل دور میں متاثرہ صحافت سے متعلق متعدد منصوبوں پر 30 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم خرچ کرنے کا اعلان کردیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق فیس بک کلوبل نیوز پارٹنرشپ کے نائب صدر کیمپ بیل براون نے بتایا کہ فیس بک انتظامیہ ڈیجیٹل دور سے مقامی خبروں کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے متعدد منصوبوں کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فیس بک اگلے 3 برس کے دوران تقریبا 30 کروڑ ڈالر کی رقم خرچ کرے گا جس کا خالصتا مقصد مقامی صحافت کی بقا ہے۔اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ ہم نیوز پروگرام، پارٹنرشپ اور مواد کی تخلیق سے متعلق منصوبوں پر 30 کروڑ ڈالر خرچ کریں گے۔واضح رہے کہ 28 دستمبر 2018 کو فیس بک نے اعلان کیا تھا کہ اس کی ویب سائٹ میں ایک سیکیورٹی خامی کے باعث 5 کروڑ سے زائد صارفین کے اکانٹس کو ہیکرز سے خطرہ لاحق ہے۔یہ بگ فیس بک سائٹ کے ' View as ' کا حصہ تھا جس میں صارفین اپنی پروفائل کو کسی دوسرے کی نظر سے دیکھ سکتے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول