اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی بیل کبھی منڈے نہیں چڑھے گی، علیم خان
لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ خصوصی )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے پیپلز پارٹی اور نواز لیگ ایک دوسرے پر ہی اعتبار کرنے کو تیار نہیں لہٰذااپوزیشن کے نام نہاد اتحاد کی بیل کبھی منڈے نہیں چڑھے گی اور یہ دونوں جلد پھر ایک دوسرے کا پول کھولتے ہوئے دکھائی دیں گے ۔ایک بیان میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ شہباز شریف اور آصف زرداری نے اکٹھے بیٹھ کر ثابت کر دیا ہے کہ انہوں نے"کرپشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے"اسی لیے پیٹ پھاڑنے اور رقوم واپس نکلوانے کی بجائے سمجھوتہ کرنے کو ترجیح دی ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ اپوزیشن حوصلہ رکھے، ریاست نہیں اب صرف اور صرف کرپشن ناکام ہو گی اور کرپٹ عناصر کی سرکوبی کیلئے عمران خان کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبائیت کا نعرہ کسی کو بھی احتساب سے نہیں بچا سکتا۔انہوں نے مزیدکہا کہ3دہائیوں تک اقتدار میں رہنے والے موجودہ حکومت کے3ماہ کے ساتھ کیسے موازنہ کر سکتے ہیں؟۔
عبدالعلیم خان