وزیراعظم رواں ماہ کے آخری ہفتے سندھ کا دورہ کریں گے

وزیراعظم رواں ماہ کے آخری ہفتے سندھ کا دورہ کریں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان رواں ماہ کے آخری ہفتے سندھ کا دورہ کریں گے،تحریک انصاف ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ہم خیال سیاسی جماعتوں کی اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ طے شدہ پروگرام کے تحت وہ دورہ سندھ میں پارٹی امور کا بھی جائزہ لیں گے۔تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے اس ضمن میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جنوری کے آخری ہفتے وزیراعظم سندھ کا دورہ کریں گے ۔انہوں نے بتایا ہے کہ25جنوری کو کراچی پیکج تیار کرکے وزیراعظم کو دے دیں گے اس حوالے سے کراچی ٹرانسفورمیشن کمیٹی پیکیج تیار کرنے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی(کے آئی ڈی سی)براہراست وزیراعظم کے ماتحت ہے اورکے آئی ڈی سی کے زریعے منصوبوں پر عملدر آمد کرایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ کی صوبائی حکومت نے ابھی تک کوئی پیکج وفاق سے نہیں مانگا۔

مزید : کراچی صفحہ اول