محمد اورنگزیب پی بی اے کے چیئرمین منتخب
کراچی (پ ر) گذشتہ روز پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (PBA) کے ہونے والے انتخابات میں ارکان نے حبیب بینک کے صدر اور سی ای او محمد اورنگزیب کو متفقہ طور پر پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (PBA) کا چیئرمین منتخب کرلیا۔ ان کا انتخاب آفتاب منظور کی مدت مکمل ہونے پر ہوا۔ محمد اورنگزیب نے اپریل2018 میں حبیب بینک لمیٹڈ میں شمولیت اختیار کی، ان کے پاس مجموعی طور پر ملکی اور بین الاقوامی مقامات پر مختلف بینکوں میں کام کرنے کا 30 سال سے زائد تجربہ ہے۔
B