گھوڑوں میں سورا نامی بیماری پیدا ہوئی ہے،عبدالباری پتافی

گھوڑوں میں سورا نامی بیماری پیدا ہوئی ہے،عبدالباری پتافی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر ماہی پروری عبدالباری پتافی نے کہا ہے کہ صوبے کے7اضلاع میں اونٹوں گھوڑوں میں سورا نامی بیماری پیدا ہوئی ہے،گھوڑوں اونٹوں میں ہونیوالی بیماریوں کی ویکسین کیلیے چھ کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ منگل کو سندھ اسمبلی میں محکمہ ماہی پروری سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اونٹوں گھوڑوں میں سورا نامی بیماری مخصوص مکھی سے پیدا ہوتی ہے عبدالباری پتافی کا کہنا تھا کہ سورا نامی بیماری گھوڑوں اونٹوں کاخون چوستی ہے جس سے جانور لاغرہوجاتے ہیں ۔پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عدیل شہزاد نے دریافت کیا کہ جانوروں کی ویکسین کس ملک سے آئی اور اسکا لیب ٹیسٹ ہوا ؟ صوبائی وسزیر کا کہنا تھا کہ سندھ جانوروں کی ویکسین تیار کرکے پورے ملک کوسپلائی کرتاہے۔جس پر جی ڈی اے کی نصرت سحر عباسی نے کہا کہ سندھ میں انسانوں کو توکچھ ملتا نہیں لیکن آج جانور بہت خوش ہونگے۔