ایل جی نے کم وزن کے حامل لیپ ٹاپس متعارف کرادیئے

ایل جی نے کم وزن کے حامل لیپ ٹاپس متعارف کرادیئے

کراچی (پ ر) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے عالمی ٹیکنالوجی نمائش سی ای ایس 2019 میں انتہائی کم وزنی اور جدید ترین لیپ ٹاپس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اسکے نئے لیپ ٹاپس ایل جی گرام 17 اور 14 انچ کا ایل جی گرام 2 ان 1 سی ای ایس کے اننوویشن ایوارڈز کے حصول کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔ ایل جی گرام 17 مزید پروسیسنگ پاور اور مجموعی کارآمد کے ساتھ ٹیکنالوجی اور نئے فیچرز کا امتزاج ہے۔ اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہے۔ اس میں 14 انچ کا ماڈل 2 ان 1 کنورٹیبل لیپ ٹاپ آسانی سے ٹیبلٹ میں تبدیل ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے کمپیوٹنگ کی خدمات وسیع انداز سے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ صارفین عام طور پر لیپ ٹاپ کی خریداری کے وقت آسانی سے اسکی نقل و حمل اور کارکردگی میں سے کسی ایک چیز کا انتخاب کرتے ہیں۔ ایل جی گرام 17 لیپ ٹاپ ان دونوں پہلوؤں سے صارفین کی ضروریات پوری کرتا ہے۔ اس میں 17 انچ کی ہائی ریزولوشن ڈسپلے کا بڑا ڈسپلے بھی ہے۔ 17 انچ کے ایل جی گرام لیپ ٹاپ میں وائیڈ کواڈ ایکسٹینڈڈ گرافکس ایرے ڈسپلے ہے جس میں 2560 بائی 1600 کا اسٹینڈرڈ فل ایچ ڈی اسکرین ہے جس کی بدولت بہترین رنگوں کے ساتھ انتہائی اعلیٰ معیار کا ڈسپلے ہے ۔ روایتی 16:9 فارمیٹ کے مقابلے میں اس کے ڈسپلے کا 16:10 ریشو ہے جو امیج اور وڈیو ایڈیٹنگ کے لئے آئیڈیل ہے جس کی بدولت مختلف دستاویزات پر بیک وقت دیکھا جاسکتا ہے اور مختلف ایپلی کیشنز کو چلایا جاسکتا ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر