ڈاؤ یونیورسٹی فیملی میڈیسن کلینک کا افتتاح آج ہوگا

ڈاؤ یونیورسٹی فیملی میڈیسن کلینک کا افتتاح آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرِ اہتمام دوسرے فیملی میڈیسن کلینک کا افتتاح آج(بدھ)16جنوری کو ہجرت کالونی عبداللہ ہارون پارک کے قریب میں عقب کین مارکیٹ سہ پہر 3بجے کیاجائے گا۔فیملی میڈیسن کلینک کی افتتاحی تقریب کی مہما نان خصوصی وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی ہونگے، فیملی میڈیسن کلینک میں او پی ڈی کی سہولت کے ساتھ ڈاؤ لیب کا کلیکشن سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے، جبکہ فیملی میڈیسن کلینک میں صبح ساڑھے آٹھ بجے سے تین بجے تک ڈاکٹر ز کے معائنے اور بنیادی دواؤں کی سہولت مفت ملے گی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے ڈاؤ یونیورسٹی چنیسر گوٹھ میں فیملی میڈیسن کلینک چلا رہی ہے، جہاں ماہانہ ایک ہزار سے زائد علاقہ مکین علاج اور دواؤں کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں، وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسر محمد سعید قریشی کے ویژن کے مطابق شہر کے دیگر علاقوں میں بھی مقامی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کے تعاون سے طبی سہولتیں عوام تک پہنچائی جائیں گی، یہاں یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی عوام کو ای کلینک کی سہولت بھی فراہم کر رہی ہے۔