اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے ہائی پروفائل کیسز کی فہرست جاری کردی

اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے ہائی پروفائل کیسز کی فہرست جاری کردی

لاہور( اپنے نمائندے سے) اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے ہائی پروفائل کیسز کی فہرست جاری کردی،تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پر ایل ڈی اے پلاٹس کی منتقلی پر سابق ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے کیخلاف درج مقدمہ ،ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کے معاملہ پر محکمہ کوآپریٹو کے سینئر افسروں کے خلاف درج مقدمہ ،پولیس فنڈز میں کروڑوں روپے کے گھپلوں پر سابق ڈی پی او شیخوپورہ کے خلاف تحقیقات کا معاملہ ،ریسکیو 1122 کیلئے گاڑیوں کی خریداری اور فنڈز میں گھپلوں پر ڈی جی ریسکیو 1122کیخلاف جاری تحقیقات ہائی پروفائل کیسز میں شامل ہیں۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محمد اصغر جوئیہ کی ہدایت ہائی پروفائل کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔

اینٹی کرپشن لاہور ریجن

مزید : صفحہ آخر