وزیر اعظم کو صادق اور امین قرار دینے کیخلاف نظر ثانی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

وزیر اعظم کو صادق اور امین قرار دینے کیخلاف نظر ثانی درخواست پر تحریری فیصلہ ...

اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کور ٹ نے وزیر اعظم عمران خان کو صادق اور امین قرار دینے کیخلاف نظر ثانی درخواست پرتین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں قرار دیاگیا ہے کہ نظر ثانی کی درخواست میں اٹھائے گئے دلائل نمائشی ہیں،دلائل کو پذیرائی بخشنا مقدمے کی دوبارہ سماعت کے مترادف ہوگا، دلائل کا اصل کیس سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ منگل کو سپریم کور ٹ نے وزیر اعظم عمران خان کو صادق اور امین قرار دینے کے خلاف نظر ثانی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا جوتین صفحات پر مشتمل ہے اور یہ فیصلہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود تحریر کیا۔تحریری فیصلے میں قر ار دیاگیاہے کہ نظر ثانی کی درخواست میں اٹھائے گئے دلائل نمائشی ہیں۔ دلائل کا اصل کیس سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ نظر ثانی درخواست میں دلائل پائیدار نہیں۔ فیصلے کے مطابق دلائل کو پذیرائی بخشنا مقدمے کی دوبارہ سماعت کے مترادف ہوگا۔آرٹیکل 188کے تحت نظر ثانی کا دائرہ محدود ہوتا ہے لہٰذاحنیف عباسی کے وکیل کے دلائل سے فیصلے پر نظر ثانی نہیں بنتی۔

تحریری فیصلہ جاری

مزید : صفحہ آخر