قانونی طریقے سے بیرون ممالک جانیوالوں کا ریکارڈ مزید موثر بنا رہے ہیں ،وزارت اوورسیز

قانونی طریقے سے بیرون ممالک جانیوالوں کا ریکارڈ مزید موثر بنا رہے ہیں ،وزارت ...

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں)حکام وزارت اوورسیز نے کہا ہے قانونی طریقے سے بیرون ممالک جانیوالوں کے ریکارڈ کو مزید موثر بنا رہے ہیں، سمندرپارپاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے انشورنس سسٹم بنانا چاہیے، منگل کو سینیٹ کی سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق کمیٹی کا سینیٹر ہلال الرحمان کی صدارت میں اجلاس ہواجس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر دائر مقدمات کا معاملہ زیر غورآیا ۔اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور حکام وزارت اوورسیز نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دور ان سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے کہاظاہر شاہ 7 سال سے سعودی عرب میں قید ہے،کیا وزارت سمندرپارپاکستانی 7 سالوں میں دیت کی رقم اکٹھی نہیں کر سکی۔سینیٹر یعقوب خان نے کہا بیر ون ملک روزگار کیلئے جانیوالے پاکستانی مختلف مسائل میں پھنس جاتے ہیں۔ حکام وزارت اوورسیز نے کہاقانونی طریقے سے بیرون مما لک جانے والوں کے ریکارڈ کو مزید موثر بنا رہے ہیں۔سینیٹر شاہین خالد بٹ نے کہا سمندرپارپاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے انشو ر نس سسٹم بنانا چاہیے، سینیٹر ثمینہ سعید نے کہاسعودی عرب میں مزدور طبقے کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی پاکستانی کام کر رہے ہیں۔ حکومت کو چاہیے سعو دی عرب میں قید ظاہر شاہ کی مدد کرے جبکہ پاکستانی سفارتخانے کو چاہیے وہاں پاکستانیوں سے چندہ لے کر دیت کی رقم ادا کر دی جائے۔

مزید : صفحہ آخر