فوڈ ورکرزکے سکریننگ ٹیسٹ ،2218 افرادبیماریوں میں مبتلا نکلے

فوڈ ورکرزکے سکریننگ ٹیسٹ ،2218 افرادبیماریوں میں مبتلا نکلے

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں خوراک کی تیاری سے منسلک افراد کے میڈیکل سکریننگ ٹیسٹ کئے گئے۔ 1689 افراد ٹائیفائیڈ، 529 ٹی بی کے مرض میں مبتلا نکلے۔ سکریننگ کے دوران لوگوں میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی تشخیص بھی پائی گئی۔ سکریننگ رپورٹ کے مطابق متعدد فوڈ ورکرز میں ایچ آئی وہ ایڈز کی تشاندہی بھی ہوئی۔ اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رواں سال تمام شہروں میں میڈیکل لیبز فعال کر دی جائیں گی۔

مزید : صفحہ آخر