فواد چودھری کی کراچی آمد پرپیپلز پارٹی کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوگئیں،حلیم عادل

فواد چودھری کی کراچی آمد پرپیپلز پارٹی کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوگئیں،حلیم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آن لائن)تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ فواد چودھری اپنے کام سے سندھ آئے ہیں مگر ٹانگیں پیپلزپارٹی والوں کی کانپ رہی ہیں۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے سعید غنی کے وفاقی وزراء کی سندھ آمد پر پابندی سے متعلق بیان پر شدید تنقید کی اور کہا کہ یہ صوبہ سندھ ہے کوئی انور مجید کی شوگر مل نہیں کہ پابندی لگادو۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ نواز شریف نااہل ہے عمران خان صادق امین ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم علیمہ خان کے وکیل یا ترجمان نہیں مگر کہاں علیمہ خان اور کہاں فریال تالپور ،دونوں میں کوئی موازنہ نہیں۔پیپلزپارٹی والوں کو غلامی میں وزارتیں ملی یہ صرف سندھ کارڈ کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں۔حلیم عادل شاہ نے کہا کہ سندھ میں ایک بلاک ضرور بن رہا ہے اور کونسا وہ الگ بات ہے۔
حلیم عادل

مزید :

صفحہ آخر -