خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی خان کا وزیر اعلیٰ محمود خان سے ملاقات

خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی خان کا وزیر اعلیٰ محمود خان سے ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی خان نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات کی اور انہیں معدنیات کے شعبہ سے متعلق پراگریس رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے اپنے حلقہ پی کے 6 سوات میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں معدنیات کی غیر قانونی مائننگ کو روکنے کے لئے پورے محکمے کو چوکس کر دیا گیا ہے جس کے بڑے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں۔انہوں نے وزیر اعلی کو بتایا کہ صوبہ پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع میں بھی معدنیات کے بہت بڑے ذخائر پائے جاتے ہیں جن کی تلاش کے لیے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ زخائر نہ صرف قبائلی علاقوں کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں بلکہ پورے صوبے کی تقدیر کو بھی بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کی خصوصی توجہ اور مدد کی درخواست بھی کی۔ جس پر وزیر اعلیٰ نے وزیر معدنیات کی کوششوں کو سراہا اور انہیں ہر طرح کے تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

مزید : کراچی صفحہ اول