شٹ ڈاؤن کی وجہ سے وائٹ ہاوس کے باورچی بھی غائب

شٹ ڈاؤن کی وجہ سے وائٹ ہاوس کے باورچی بھی غائب

واشنگٹن (آئی این پی )امریکا میں بد ترین شٹ ڈاون کی وجہ سے جہاں حکومتی امور چلانے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں وہیں وائٹ ہاؤس کے باورچی بھی چھٹیوں پر چلے گئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر وائٹ ہاوس آنے والی امریکی فٹ بال ٹیم کو لذیذ کھانوں کے بجائے صرف برگرز اور فرائز پر ٹرخا دیا گیا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس کھانے کے پیسے انہوں نے اپنی جیب سے ادا کیے ہیں۔

باورچی بھی غائب

مزید : صفحہ آخر