ڈی ایچ اے کے سینئر ممبر منصور اعوان مصالحتی کمیٹی کے چےئرمین نامزد

ڈی ایچ اے کے سینئر ممبر منصور اعوان مصالحتی کمیٹی کے چےئرمین نامزد

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کینٹ کے نو منتخب صدرابو بکر بھٹی نے اپنی ٹیم کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد ڈی ایچ اے کے سینئر ممبر منصور اعوان کو مصالحتی کمیٹی کا چےئرمین ،بشارت نوشاہی ،سعید مصطفی،رانا افتخار،محمد اقبال کو ممبر نامزد کیا ہے ،مصالحتی کمیٹی ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہورکی اہم ترین کمیٹی ہے جو ڈی ایچ اے کے رجسٹرڈ ڈیلرزکے باہمی جھگڑوں کو نمٹاتی ہے ،ڈی ایچ اے کا ڈیلرز ڈی ایچ اے میں زیادتی کی تحریری درخواست دیتا ہے تو ڈی ایچ اے شکایت کا جائزہ لے کر مصالحتی کمیٹی کو فیصلے کے لیے منتقل کرتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر