شانگلہ ،شدید برفباری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

شانگلہ ،شدید برفباری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ میں شدید برف باری کے موسم صاف ہوگیا ، وادی نے سفید چادر اڑ لی ہیں، برف سے لطف اندوز ہونے ملک بھر سے سیاحوں نے برف سے ڈھکے پہاڑوں کا رخ کردیا۔ موسم صاف سردی کی شدت میں اضافے سے برف جمنے کی وجہ سے شاہراہوں ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا،کئی سڑکوں پر جگہ جگہ سلائیڈنگ -برف باری والے بالائی علاقوں میں مواصلاتی نظام متاثر- پہاڑوں پر برف باری کے بعدوادی میں ٹھنڈ کا راج شروع،یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ،بالائی علاقوں میں برف جمنے سے نظام زندگی متاثر،بالائی علاقوں کے بعض لنکس سڑکیں بند،سوختی لکڑی کی قلت عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا- بارش و برف باری کا نیا سلسلہ جمعہ سے شروع ہونے کا امکان ، ائندہ ہفتے تک بارش و برف باری رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی- شانگلہ میں ہونے والی برف باری سے سردی کے شدت میں اضافہ کاروباری مراکزبند رہی جبکہ سرکاری دفاتر میں بھی حاضری معمول سے کم تھی۔تین روز سے مسلسل بارش اور برف باری سے ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے سو ختی لکڑی کی قلت سے اہلیان علاقہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،برف باری کے بعد وادی میں درختوں نے سفید چادر اڑلئے ہیں ۔۔

مزید : کراچی صفحہ اول