یو اے ای سے ملنے والے 3ارب ڈالر مالیاتی پیکیج کا پیپر ورک مکمل
اسلام آباد (این این آئی)سعودی عرب کے بعد یو اے ای سے ملنے والے مالیاتی پیکیج کا پیپر ورک مکمل کرلیاگیا ۔ذرائع کے مطابق یو ا ے ای سے پاکستان کو تین ارب ڈالر میں سے ایک ارب ڈالر اگلے ہفتے منتقل ہوجائیں گے، 3 ارب ڈالر 3 قسطوں میں پاکستان کو دیئے جائیں گے۔ یو اے ای پاکستان کو سعودی عرب جیسا مالیاتی پیکیج فراہم کر رہا ہے۔ یو اے ای کی جانب سے سٹیٹ بنک اکاؤنٹ میں مار چ 2019تک تین ارب ڈالر منتقل ہوں گے۔یو اے ای سے ملنے والے مالیاتی پیکیج پر پاکستان تین اعشاریہ تین فیصد منافع ادا کریگا۔
پیپر ورک