کرسچن میرج کیس،سپریم کورٹ کا مسیحی برادری کی شادیاں رجسٹرڈ کرنے کا حکم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسیحی برادری کی شادیاں رجسٹرڈ کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے یونین کونسل کو قانون کے مطابق مسیحی برادری کی شادیاں رجسٹر اورنادراکو کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کرسچن میرج کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت مسیحی برادری کی شادیاں رجسٹرڈ کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے یونین کونسل کو قانون کے مطابق مسیحی برادری کی شادیاں رجسٹر اورنادراکو کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے پنجاب حکومت کو مسیحیوں کی شادیاں رجسٹر کرنے کیلئے متعلقہ قواعدبنانے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔