سپریم کورٹ نے پنشن میں اضافے کیلئے پائلٹس کی درخواست مسترد کر دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنشن میں اضافے سے متعلق کیس نمٹاتے ہوئے پائلٹس کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ پائلٹس نے پنشن میں اضافے کیلئے سپریم کور ٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی جس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ سپریم کورٹ نے کیس نمٹاتے ہوئے پائلٹس کی پنشن میں اضافے کی درخوات مسترد کر دی ہے۔ جسٹس فیصل عرب نے درخواست پر فیصلہ پڑ ھ کر سنایا۔