صوبائی وزیرمکیش چاولہ جعلی ڈگری کیس میں حکومت سندھ،الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر مکیش چاولہ کی جعلی ڈگری کیس میں حکومت سندھ ،الیکشن کمیشن اوردیگرکونوٹس جاری کر دیئے اور فریقین سے مکیش کمار کی تعلیمی دستاویزات طلب کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر مکیش چاولہ کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جعلی ڈگری پرمکیش کمارچاولہ کونااہل قراردیاجائے۔
عدالت نے حکومت سندھ ،الیکشن کمیشن اوردیگرکونوٹس جاری کردیئے اور فریقین سے مکیش کمار کی تعلیمی دستاویزات طلب کر لیں، عدالت نے فریقین کوتحریری جواب بھی جمع کرانے کا حکم دیدیا۔