کرپٹ افسران کی عہدوں پربحالی سے متعلق کیس ،سندھ ہائیکورٹ نے کرپشن کی رقم واپس کرنے والے افسران کے وکلا سے دلائل طلب کر لئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے کرپٹ افسران کی عہدوں پر بحالی سے متعلق کیس میں کرپشن کی رقم واپس کرنے والے افسران کے وکلا سے 7 فروری کو دلائل طلب کر لئے، عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہم کرپٹ افسران کوعہدوں پرنہیں دیکھناچاہتے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کرپٹ افسران کی عہدوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ کرپٹ افسران کوہٹانے کا حکم دیا تھا بتائیں عمل ہوا یا نہیں،وکیل نے کہا کہ جن افسران کیخلاف حکم جاری کیا گیا انہیں پہلے سنا جائے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم کرپٹ افسران کوعہدوں پرنہیں دیکھنا چاہتے،عدالت نے کرپشن کی رقم واپس کرنے والے افسران کے وکلاسے 7 فروری کودلائل طلب کر لئے۔