اورنج لائن منصوبہ از خود نوٹس، چیف جسٹس نے کیس نمٹا دیا

اورنج لائن منصوبہ از خود نوٹس، چیف جسٹس نے کیس نمٹا دیا
اورنج لائن منصوبہ از خود نوٹس، چیف جسٹس نے کیس نمٹا دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف جسٹس ثاقب نثار نے تعمیراتی کمپنیوں کی جانب سے بینک گارنٹی کے بعد پیسے اداکرنے کا حکم جاری کیا اورنج لائن منصوبہ سے متعلق از خود نوٹس نمٹا دیا ہے ۔

سپریم کورٹ میں اورنج لائن منصوبہ سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوئی جس دوران تعمیراتی کمپنیوں نے ایک ارب روپے کی بینک گارنٹی جمع کروائی جس پر چیف جسٹس نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا ایل ڈی اے کیلئے ٹھیکیداروں کی گارنٹیاں قابل قبول ہیں جس پر وکیل ایل ڈی اے نے کہا کہ جی ٹھیکیداروں کی یہ گارنٹیاں ہمیں قبول ہیں ۔

سپریم کورٹ نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکیداروں کو پیسے ادا کیے جائیں ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کام ٹھیک نہیں ہوگا تو ٹھیکیداروں کو پکڑ کر پیسے واپس لیں گے ، تعمیراتی کمپنیوں کو 40 اور 60 کروڑ کے چیک فراہم کر دیئے گئے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سنا ہے ایل ڈی اے بورڈ میں پراپرٹی ڈیلرز ڈال دیئے ؟ یہ تو مفادات کا تصادم ہے ، پہلے ہم نے ایل ڈی اے سٹی کی بربادی بھی اسی وجہ سے دیکھی ہے ۔ جسٹس اظہار الحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے بورڈ میں پراپرٹی ڈیلرز کو کیوں شامل کیا گیا ؟ ایل ڈی اے کے وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پراپرٹی ڈیلرز کی شمولیت کا علم نہیں ۔

مزید : قومی