ابھیشیک والدہ سے زیادہ ایشوریا سے ڈرتے ہیں، بہن کا انکشاف

ابھیشیک والدہ سے زیادہ ایشوریا سے ڈرتے ہیں، بہن کا انکشاف
ابھیشیک والدہ سے زیادہ ایشوریا سے ڈرتے ہیں، بہن کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی بیٹی شوئیتا بچن نندا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بھائی ابھیشیک بچن اپنی والدہ سے زیادہ اپنی بیوی سے ڈرتے ہیں۔

اداکارابھیشیک بچن نے حال ہی میں بالی ووڈ ہدایت کار وپروڈیوسر کرن جوہر کے شو”کافی ود کرن“ سیزن 6 میں اپنی بہن شوئیتا نندا کے ساتھ شرکت کی جہاں دونوں بہن بھائیوں نے ایک دوسرے کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا۔

شو کے پرومو کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ریپڈ فائررائونڈ کے دوران کرن جوہر نے ابھیشیک بچن سے سوال کیا کہ وہ اپنی والدہ جیا بچن سے زیادہ ڈرتے ہیں یا اپنی بیوی ایشوریا سے؟ ابھیشیک بچن نے جواب دیا کہ وہ اپنی والدہ جیا بچن سے زیادہ ڈرتے ہیں۔تاہم ان کی بہن شوئیتا نندا نے اپنے بھائی کے جھوٹ کا پول کھولتے ہوئے کہا کہ ابھیشیک ایشوریا سے زیادہ ڈرتے ہیں۔

View this post on Instagram

The Bachchan siblings bring their A-Game to the Kouch. It's #KoffeeWithBachchans this week on #KoffeeWithKaran.

A post shared by Star World (@starworldindia) on

شوئیتا کے حقیقت بیان کرنے پرابھیشیک گھبراگئے اور ان سے ناراضی کا اظہارکرتے ہوئے کہا یہ میرا ریپڈ فائر راو¿نڈ ہے لہٰذا تمہیں جواب نہیں دینے چاہئیں۔

مزید :

تفریح -