ٹیولپ صدیق نے بچے کی پیدائش کے روز ووٹ ڈالا

ٹیولپ صدیق نے بچے کی پیدائش کے روز ووٹ ڈالا
ٹیولپ صدیق نے بچے کی پیدائش کے روز ووٹ ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کی لیبر رکن پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق نے بچے کی پیدائش کے روز پارلیمنٹ آ کر بریگزٹ ڈیل کے معاملے پر ووٹ ڈالا۔

بچے کی پیدائش کا آپریشن التواءمیں ڈال کرٹیولپ صدیق ووٹ ڈالنے کے لیے وہیل چیئر پر آئیں۔36 برس کی ٹیولپ نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی بریگزٹ ڈیل کے خلاف ووٹ ڈالا ہے، اس اقدام پر لیبر اراکین پارلیمنٹ نے انہیں سراہا ہے۔

اس ضمن میں ہر ووٹ انتہائی اہمیت کا حامل تھا جس کی وجہ سے اپوزیشن رکن ٹیولپ صدیق نے حاملہ ہونے کے باوجود اپنے بچے کی دنیا میں آمد 2دن کیلئے موخر کی۔ڈاکٹروں نے منگل کی بجائے جمعرات کو آپریشن کرنے کی ٹیولپ صدیق کی درخواست قبول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ حاملہ لیبر رکن ٹیولپ صدیق بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی ہیں۔

مزید :

برطانیہ -