اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام سالانہ پکنک 2019

اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام سالانہ پکنک 2019
اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام سالانہ پکنک 2019

  

کویت (محمد عرفان شفیق )کویت کے جنوبی صحرا کے ایک کشادہ احاطہ مخیم الربیعی میں  ایک منظم اورپروقار رنگا رنگ دلچسپیوں سے مزین پکنک کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی خواتین و حضرات اور بچوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ خواتین اور حضرات کےالگ الگ بڑے خامیوں کے علاوہ اور بہت سارے چھوٹے خیمے بھی اطراف میں پھیلے ہوئے تھے، جن میں دن بھر انڈور سرگرمیاں جاری و ساری رہیں جبکہ میدانی سرگرمیوں میں مختلف کھیلوں کے مقابلے کرائے گئے جن میں کرکٹ، فٹبال، والی بال، رسہ کشی، کبڈی، ریس اور دیگر مختلف کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں اور بچوں کو تفریح کا موقع ملا جس کو وہاں پر موجود حاضرین نے بے حد سراہا۔ فیملیز کو ان سرگرمیوں کے ذریعے ایک آرام دہ ماحول میں لطف اندوز ہونے کا موقع بھرپور ملا۔ دوران پکنک عصر حاضرکی نایاب اسلامی کتب کےاسٹال سے بھی لوگوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا، جس وقت کھلے میدان میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری تھیں، اسی دوران انڈور (علمی وادبی )سرگرمیاں جاری ساری رہیں۔ ایک بہت بڑے خیمہ کے اندر مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان اور بھارت کے معروف شعراء نے حصہ لیا۔

پروگرام میں میزبانی کے فرائض معروف شاعر صداقت علی ترمذی ادا کیے جبکہ نظامت برائے مشاعرہ کے فرائض ریڈیو کویت اردو سروس کے عبداللہ عباسی نےسر انجام دی۔ شعراءکرام نے مصرعہ طرحی "ہوتا ہے روز شب تماشا مرے آگے" پر اپنے اشعار کے ذریعہ لوگوں سے بے پناہ داد وصول کی۔

لذیذ ناشتہ کےساتھ پکنک کی سرگرمیوں کو شروع کیا گیا اور پکنک کا باقاعدہ آغاز کويت کے معروف قاری عبدالرحمان کی انتہائی خوب آواز سے ہوا، اس کے بعد نعت رسولؐ مقبول راجہ محمد حنیف نے خوبصورت آواز میں پڑھی اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے نائب صدرمولانا کمال نےتقوی اور فکر آخرت کے موضوع پر درس قرآن دیا ۔

پکنک ناظم نعیم ارشاد نے دن بھر کی سرگرمیوں اور انکی تفصیلات کےبارے میں ہدایات دی جبکہ صدف علی صدف نے کھیلوں کے شیڈول کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ میڈیا سیل کی طرف سےالخدمت سلائیڈ شو پیش کیا گیا ، شعبہ دعوت کی ٹیم نے الایمانیہ الادعویۃ کیمپ لگایا,جہاں دن بھر مہمانوں کی بہار رہی اور عربی قہوہ کھجور اور حلویات سے تواضع کی گئی۔ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کےصدراخلاق احمد نے اسلام کا نظام عدل کے موضوع پر جمعہ کا خطبہ دیا ، جسے لوگوں نے بہت سراہا۔نماز جمعہ کے بعدظہرانے کا انتظام کیا گیا جس میں لگ بھگ2500 افراد کو کھانا فراہم کرنے میں اسلامک ایجوکیشن کمیٹی اور یوتھ ونگ کے جوانوں نے بھرپور لگن اور خلوص کا مظاہرہ کیا اور عوام نے بھی اس میں اپنے پورے تعاون کا مظاہرہ کیا۔ ظہرانے کے بعد یوتھ ونگ نے یوتھ کنونشن منعقد کیا جس سے لوگ بہت زیادہ محظوظ ہوئےجبکہ نماز عصر کے بعد مختلف کھیلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے صدر اخلاق احمد نےاپنے اختتامی کلمات میں فکر‎آخرت پر انتہائی پُر مغز گفتگو کی۔اس تفریحی پروگرام میں 2500 سے زائد افراد نے اپنی فیملی کےہمراہ شرکت کی۔آخر میں یہ تفریحی پروگرام دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پزیر ہوا اور کویت کی تاریخ میں پاکستانی کمیونٹی کا یہ تفریحی پروگرام مدتوں یاد رکھا جائیگا۔

مزید : عرب دنیا /تارکین پاکستان