کامونکے : لڑکی سے آشنائی پر نوجوان قتل، نعش مچھلی فارم میں پھینک دی

کامونکے : لڑکی سے آشنائی پر نوجوان قتل، نعش مچھلی فارم میں پھینک دی
کامونکے : لڑکی سے آشنائی پر نوجوان قتل، نعش مچھلی فارم میں پھینک دی

  

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) لڑکی سے آشنائی پر نوجوان کو اغوا کرکے قتل کردیا گیا۔ موڑ ایمن آباد کے محمد اصغرکے 18 سالہ بیٹے ساغر علی کو ڈیرہ توت والا سے ملزمان کی بہن سے زیادتی کے جرم میں گاﺅں سے نکال دیا گیا تھا۔

چار روز قبل وہ گھرسے نکلا اور واپس نہ آیا تو گذشتہ روز اصغر کو لوگوں نے بتایا کہ ڈیرہ تو ت والا کے شان، عثمان اور یاسین اسکے بیٹے کوگوردوارہ اروڑی صاحب کی طرف لے گئے تھے جس پر اصغر نے پولیس کو اطلاع کی اور انکے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

ایمن آباد پولیس نے ملزمان کو حراست میں لیکر تفتیش کی تو انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ساغر کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا اور نعش گوردارہ کے عقب میں واقع ایک مچھلی فارم میں پھینک دی۔ پولیس نے مچھلی فارم سے نعش برآمد کرلی۔ مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ اسکے بیٹے کی ایک ملزم کی بہن سے آشنائی تھی جس کی بنا پر قتل کیا گیا۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /شیخوپورہ