350 سے زائد اراکین اسمبلی پر رکنیت معطلی کی تلوار لٹک گئی

350 سے زائد اراکین اسمبلی پر رکنیت معطلی کی تلوار لٹک گئی
350 سے زائد اراکین اسمبلی پر رکنیت معطلی کی تلوار لٹک گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) 350 سے زائد ارکان اسمبلی کی رکنیت معطلی کی سمری چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کردی گئی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق 800 سے زائد پارلیمنٹیرینز کی جانب سے مالی اثاثوں اور سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائی گئی ہیں تاہم ابتک 350 اراکین اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات اب تک جمع نہیں کروائی جس کی وجہ سے ان اراکین کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے کی سمری چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کردی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سمری کی منظوری کے بعد اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی، رکنیت معطلی ہونے کے بعد ارکان اسمبلی اجلاس اور قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکتے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد