جرگہ،پنچایت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے جرگہ اورپنچایت سے متعلق کیس کاتفصیلی فیصلہ کردیا،33 صفحات پرمشتمل فیصلہ چیف جسٹس نے تحریرکیا ۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جرگہ اور پنچایت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،ریاست یقینی بنائے کہ ہرشخص عدالت تک پہنچ سکے،فیصلے میں تحریر ہے کہ ہرشخص قانون کے سامنے مساوی ہے،جرگہ اورپنچایت آئین کی خلاف ورزی ہے،آئین میں جرگہ،پنچایت کی کوئی گنجائش نہیں۔