شہباز شریف سے سابق گورنر پنجاب کی ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی صورتحال پر ورکنگ ریلیشن شپ پر گفتگو کی گئی۔مخدوم احمد محمود نے شہباز شریف کو سابق وزیر اعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا۔
مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد وقت کا تقاضا ہے، اپوزیشن کی برائیاں کر کے حکومت کرنے کا خواب عمران خان کی بھول ہے۔