معروف گلوکارہ ریحانا نے اپنے باپ کیخلاف ہی مقدمہ درج کروا دیا ، انتہائی حیران کن خبر آ گئی 

معروف گلوکارہ ریحانا نے اپنے باپ کیخلاف ہی مقدمہ درج کروا دیا ، انتہائی ...
معروف گلوکارہ ریحانا نے اپنے باپ کیخلاف ہی مقدمہ درج کروا دیا ، انتہائی حیران کن خبر آ گئی 

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف گلوکارہ ریحانا نے اپنے فیملی نام کو بطور برانڈ استعمال کرنے پر اپنے باپ کے خلاف ہی مقدمہ درج کروا دیا۔ ڈیلی ڈان کے مطابق جزائر غرب الہند کے ملک بارباڈوس میں پیدا ہوانے والی 30سالہ گلوکارہ کا پورا نام روبائن ریحانافینٹی ہے۔ اس کے والد نے 2017ء میں فینٹی انٹرٹینمنٹ کے نام سے ایک کمپنی بنائی جس پر اب ریحانا نے لاس اینجلس کی ایک فیڈرل کورٹ میں ان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

مقدمے میں ریحانا نے موقف اختیار کیا ہے کہ ’’میں 2012ء سے اپنے فیملی نام ’فینٹی‘ کو اپنے کاسمیٹکس برانڈ اور دیگر کاروباروں کے لیے استعمال کر رہی ہوں اور اس نام سے میرے برانڈز دنیا بھر میں معروف ہیں۔ چنانچہ اب میرے والد اس نام کو استعمال نہیں کر سکتے۔ اس کے علاوہ انہوں نے فینٹی انٹرٹینمنٹ کے حوالے سے یہ جھوٹ بھی بولا کہ میں بھی اس کمپنی سے وابستہ ہوں۔‘‘ گلوکارہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس کے والد رونالڈ فینٹی کو یہ نام استعمال کرنے سے روکا جائے اور اس سے گلوکارہ کی ساکھ کو جو نقصان پہنچا ہے اس پر رونالڈ کو ہرجانہ اداکرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : تفریح