آصف زرداری نااہلی کیس،پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،سابق صدر کی جانب سے مزمل خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آصف زرداری کو ایبٹ آباد آپریشن کا پہلے سے پتہ تھا،سابق صدرنے معلومات ہونے کے باوجود پہلے سے کوئی اقدامات نہیں کئے،عدالت سے استدعا ہے کہ سابق صدر کو نااہل قرار دیا جائے،آصف زرداری کے وکیل مزمل خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئندہ سماعت پرکیس میں بحث کروں گا،عدالت نے وفاقی حکومت سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔