پرچی فیس میں اضافہ کیوں کیا؟پشاور ہائیکورٹ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی انتظامیہ پر برہم، نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی پرچی فیس بڑھنے کا نوٹس لے لیااورڈائریکٹرلیڈی ریڈنگ ہسپتال سے جواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی پرچی فیس بڑھنے کے نوٹس کی سماعت کی،ڈائریکٹرلیڈی ریڈنگ ہسپتال ہائیکورٹ پیش ہوئے ،عدالت نے او پی ڈی پرچی فیس میں اضافے پراظہاربرہمی کیا۔
جسٹس قیصر رشید نے استفسار کیا کہ پرچی فیس میں اضافہ کیوں کیا؟عدالت نے ہسپتال ڈائریکٹرکوفیس میں اضافہ واپس لینے کاحکم دیدیا۔عدالت نے کہا ہے کہ پرچی فیس 20 روپے سے زیادہ وصول نہ کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ نے پرچی فیس 20 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کردی تھی جس کا عدالت نے نوٹس لیا تھا۔