92 نیوز کو خیرباد کہہ کر محمد مالک نے ہم نیوز کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کے سیئنرصحافی اور معروف ٹیلی ویژن اینکرمحمد مالک نے ہم نیوز کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جس کی تصدیق ہم نے بھی کردی۔
محمد مالک نےہم نیوز میں سربراہ یا صدر کی ذمہ داریوں کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ وہ جلد اپنے پرگروام کا آغاز بھی کریں گے۔اس سے قبل وہ 92 نیوز پر ’بریکنگ ویوز وِد مالک‘ کے نام سے پروگرام کر رہے تھے جو اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام تھا۔ ان کے اس پروگرام میں سیاستدانوں کو لڑوانے کی بجائے سینئر صحافیوں اور تجزیہ کاروں کو بطور مہمان مدعو کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل محمد مالک ڈان نیوز میں بھی پروگرام کرتے رہے ہیں جبکہ وہ پی پی دور میں ایم ڈی پی ٹی وی کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔