شہری سوئی گیس نہ آنے سے شدید پریشان، لاہور کے مختلف علاقوں میں گیس کی شدید لوڈشیڈنگ سے شہری عاجز آگئے، آپ بھی دیکھئے
سردیوں کے آغاز سے ہی شہر کے مختلف علاقے گیس سے محروم ہوگئے، لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ کہتے ہیں کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں کھانا تک نہیں پکا سکتے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ گیس صرف علی الصبح آتی ہے اور اس کے بعد سارا دن چولہے بند پڑے رہتے ہیں جس کے باعث وہ کھانا تک نہیں پکا سکتے۔ بازار سے گیس کے سلنڈر بھروا کر استعمال کرتے ہیں اور ساتھ گیس کا بل بھی ادا کرتے ہیں، شہریوں سے گفتگو آپ بھی سنئے۔۔۔۔