لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی پرچی میں کمی کا حکم،فواد چوہدری کی نیب کے بعد عدلیہ پرتنقید

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی پرچی میں کمی کا حکم،فواد چوہدری کی نیب کے بعد عدلیہ ...
لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی پرچی میں کمی کا حکم،فواد چوہدری کی نیب کے بعد عدلیہ پرتنقید

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نیب کے بعد عدلیہ کے حکم نامے پر بھی کھل کر تنقید کردی ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہو ں نے کہا کہ عدالتوں کو خالصتاًانتظامی نوعیت کے فیصلوں سے اجتناب کرنا چاہئے ورنہ تقسیم اختیارات کا نظریہ غیر موثر ہو جائیگا، یہ فیصلہ کہ ہسپتالوں میں پرچی فیس کیا ہوگی بہرحال وزارت صحت نے طے کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی پرچی فیس بڑھنے کا نوٹس لے کر ہسپتال ڈائریکٹر کو فیس میں اضافہ واپس لینے کا حکم دیا تھا ۔ پشاور ہائیکورٹ میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی پرچی فیس بڑھنے کے نوٹس کی سماعت کی،ڈائریکٹرلیڈی ریڈنگ ہسپتال ہائیکورٹ پیش ہوئے ،عدالت نے او پی ڈی پرچی فیس میں اضافے پراظہاربرہمی کیاتھا۔جسٹس قیصر رشید نے استفسار کیاتھا کہ پرچی فیس میں اضافہ کیوں کیا؟عدالت نے ہسپتال ڈائریکٹرکوفیس میں اضافہ واپس لینے کاحکم دیدیا۔عدالت نے کہا تھا کہ پرچی فیس 20 روپے سے زیادہ وصول نہ کریں۔اس سے قبل لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ نے پرچی فیس 20 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کردی تھی۔

مزید : قومی