فواد چودھری کی جانب سے فارورڈ بلاک کا بیان، ق لیگ معاملہ وزیراعظم عمران خان کیساتھ اٹھائی گی

فواد چودھری کی جانب سے فارورڈ بلاک کا بیان، ق لیگ معاملہ وزیراعظم عمران خان ...
فواد چودھری کی جانب سے فارورڈ بلاک کا بیان، ق لیگ معاملہ وزیراعظم عمران خان کیساتھ اٹھائی گی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ق لیگ نے فارورڈ بلاک کے حوالے سے فواد چودھری کے بیان پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ وزیراعظم عمران خان کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ عمران خان اس سلسلے میں عمران خان سے ملاقات کریں گے ۔

دنیا نیوز کے مطابق طارق بشیر چیمہ آج وزیراعظم سے ملاقات میں اس معاملے پر بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مونس الہٰی بھی فواد چودھری کے بیان پر ناراضی کا اظہار کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا تھا کہ چاہتے تو ق لیگ میں فارورڈ بلاک بنا دیتے، تاہم بعد ازاں اپنے بیان پر معذرت کرلی تھی ۔ فواد چودھری نے فارورڈ بلاک کا بیان دیا تو مسلم لیگ ق کی قیادت نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ جوابی ٹویٹ میں مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات سے اتحاد ختم ہو سکتا ہے۔ مونس الہٰی نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان سے یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ اپنے رہنماوں کو ڈسپلن میں رکھیں۔

سخت ردعمل کے بعد فواد چودھری نے مونس الہٰی سے رابطہ کیا اور اپنے بیان پر معذرت کا ٹیکسٹ کر دیا۔اس حوالے سے چودھری مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ رات گئے فواد چودھری کی جانب سے معذرت کا میسج آ گیا ہے جس میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ میرے منہ سے فارورڈ بلاک کے حوالے سے مسلم لیگ ق کا نام غلطی سے نکل گیا تھا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی