نیب نے فواد چودھری کے بیان کانوٹس لے لیا ، کسی وزیر کی خواہش پر زرداری، فریال اور مراد علی شاہ کو گرفتار نہیں کیاجاسکتا :ترجمان

نیب نے فواد چودھری کے بیان کانوٹس لے لیا ، کسی وزیر کی خواہش پر زرداری، فریال ...
نیب نے فواد چودھری کے بیان کانوٹس لے لیا ، کسی وزیر کی خواہش پر زرداری، فریال اور مراد علی شاہ کو گرفتار نہیں کیاجاسکتا :ترجمان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب نے کہاہے کہ کسی وزیر کی خواہش پر آصف زرداری ، مراد علی شاہ اور فریال تالپور کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا ، جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ موصول نہیں ہوا ، وفاقی وزیر کے بیان کا نوٹس لے لیا ۔

دنیا نیوز کے مطابق ترجمان نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری ، فریال تالپور اور مراد علی شاہ کو کسی کی خواہش پر گرفتار نہیں کرسکتے ، جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سپر یم کورٹ کا فیصلہ ابھی موصول نہیں ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ جعلی اکاﺅنٹس کیس پر قانون اپنا راستہ خود بنائیگا ، نیب کے بارے میں سستی کے تاثر کومسترد کرتے ہیں،نیب نے جاری کیسز پر وفاقی وزیر کے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر کے بیانات اور انٹرویوکامتن طلب کرلیاہے ، دیکھنا ہوگا کہ بیانات اور انٹرویوز نیب پر اثر انداز ہونے کی کوشش تو نہیں ہیں، نیب ہر قسم کے دباﺅ کومسترد کرتا ہے ۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کراچی آمد کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب کی رفتار سست ہے ، ان کا کہناتھاکہ آصف زرداری ، فریال تالپور اور مراد علی شاہ کوگرفتار ہونا چاہئے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی