تحریک انصاف کی صورت میں ایک اور پیپلز پارٹی اور ن لیگ بن رہی ہے :حسن نثار

تحریک انصاف کی صورت میں ایک اور پیپلز پارٹی اور ن لیگ بن رہی ہے :حسن نثار
تحریک انصاف کی صورت میں ایک اور پیپلز پارٹی اور ن لیگ بن رہی ہے :حسن نثار

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ تحریک انصاف ایک اور پیپلز پارٹی اور ن لیگ بن رہی ہے ، یہ اقتدار میں آکر بے نقاب ہوگئے ہیں ،اگر ایک ڈیڑھ سال نکال گئے تو ایک اور پیپلز پارٹی اور ن لیگ بن جائیگی ۔

جیونیوز کے پروگرام”رپور ٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثارنے کہا کہ علی زیدی نے سو فیصد درست کہاہے ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دو منہ والے سانپ ہیں، میں آج بھی اس بات پر قائم ہوں اور یہی حقیقت ہے کہ یہ سب ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں ، جو عوام کو کچھ نہ دے سکے وہ حکومت کیاہے ؟انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک اور پیپلز پارٹی اور ن لیگ بن رہی ہے ، یہ اقتدار میں آکر بے نقاب ہوگئے ہیں ،اگر ایک ڈیڑھ سال نکال گئے تو ایک اور پیپلز پارٹی اور ن لیگ بن جائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے اکاﺅنٹس سے پیسے نکلواتے رہے ہوں گے اور بینک والے بھنگ پی کر بیٹھے ہوں گے ، یہ روٹین میں ہوگیا ہوگا کیونکہ ہمارے معاشرے کا سر پیر کوئی نہیں ہے، یہا ں ایک ایک مرلے کے گھر کا بل سات سات لاکھ بھیج دیاجاتا ہے ۔

مزید : قومی