ایف بی آر کودنیا بھر سے پاکستانیوں کے 50 ہزار بینک اکاؤنٹس کاڈیٹامل گیا

ایف بی آر کودنیا بھر سے پاکستانیوں کے 50 ہزار بینک اکاؤنٹس کاڈیٹامل گیا
ایف بی آر کودنیا بھر سے پاکستانیوں کے 50 ہزار بینک اکاؤنٹس کاڈیٹامل گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کودنیا بھر سے پاکستانیوں کے 50 ہزار بینک اکاؤنٹس کاڈیٹامل گیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایف بی آر کو سپین، اٹلی، فرانس، جرمنی اور دیگر ممالک میں پاکستانیوں کے 50 ہزار بینک اکاﺅنٹس کا ڈیٹا مل گیا ہے۔

ممبر ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بیرون ملک اکاﺅنٹس رکھنے والے پاکستانیوں میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ہے جن کے بارے میں معلومات خفیہ رکھنے کے پابند ہیں۔

ممبر ایف بی آر کا کہنا ہے کہ دبئی میں 537 افراد کی 1365 جائیدادوں کی تحقیقات کی گئی ہیں۔ دبئی میں 38ارب کی 867 جائیدادوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید : قومی