”عمران خان نے مجھے کہاتھا کہ ن لیگ سے اتحاد کے سواکوئی چارہ نہیں “:حفیظ اللہ نیازی

”عمران خان نے مجھے کہاتھا کہ ن لیگ سے اتحاد کے سواکوئی چارہ نہیں “:حفیظ اللہ ...
”عمران خان نے مجھے کہاتھا کہ ن لیگ سے اتحاد کے سواکوئی چارہ نہیں “:حفیظ اللہ نیازی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ عمران خان نے مجھ سے کہا تھا کہ اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ ہم ن لیگ کے ساتھ اتحاد کریں لیکن میں نے کہا تھا کہ وہ بہت گھاگ لوگ ہیں جو آپ کونچوڑ کر رکھ دیں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ وفاقی وزیر علی زیدی اپنے لیڈر کے بیانات بھی کچھ نکال لیں ، 2008میں عمران خان بھی نواز شریف کے ساتھ بیٹھا کرتے تھے ، عمران خان نے مجھ سے کہا تھا کہ اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ ہم ن لیگ کے ساتھ اتحاد کریں لیکن میں نے کہا تھا کہ وہ بہت گھاگ لوگ ہیں جو آپ کونچوڑ کر رکھ دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ایک سال پہلے ہی عمران خان اورزرداری کواکٹھا دیکھا تھاجب سینیٹ بن رہی تھی ۔انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کے منجمد اکاﺅنٹس سے رقم نکلوانے پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے غصے کااظہار کیاہے ، اصغر خان کیس میں جن لوگوں نے اعتراف کیا ان کی جانب کسی نے نہیں دیکھا بلکہ یہ کہہ رہے ہیںکہ نواز شریف نے پیسے لئے ہیں یاکسی اور نے لئے ہیں۔

مزید : قومی