ہنگو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ہنگو میں آپریشن کیا۔ سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آپریشن کے دوران مارے جانے والے دہشتگرد 23 نومبر کو کلایا ہنگو دہشتگرد حملے میں ملوث تھے۔